16 سال سے چھوٹے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر عمر کی پابندیاں (Social media age restrictions for under-16s)
قانون کیا کہتا ہے؟
یہ قانون کیوں بنایا گیا تھا؟
اس قانون کا مقصد 16 سال سے کم عمر کے لوگوں کو زیادہ محفوظ، صحتمند اور خوش باش رہنے میں مدد دینا ہے۔
ئی سوشل میڈیا ایپس:
- لوگوں کو بہت دیر ایپس پر مصروف رکھنے کی کوشش کرتی ہیں
- توجہ حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ میسیجز بھیجتی ہیں
- منفی، ڈسٹرب کرنے والی یا اپنی مرضی پر چلانے والی چیزیں دکھاتی ہیں۔
سوشل میڈیا ایپس میں لگے رہنے سے:
- لوگ آف لائن صحتمندانہ مصروفیات سے دور رہتے ہیں
- لوگ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ وقت نہیں گزارتے
- لوگوں کے لیے سکول یا کام پر توجہ دینا مشکل ہو جاتا ہے
- لوگوں کے لیے سونا مشکل ہو جاتا ہے۔
اگر قانون توڑا جائے تو کیا ہوتا ہے؟
اگر کوئی 16 سال سے چھوٹا ہونے کے باوجود اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھتا ہو تو:
- اسے کوئی سزا نہیں ملے گی
- اس کے گھر والوں کو سزا نہیں ملے گی
- سوشل میڈیا ایپ کو بھاری جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے۔
یہ کیسے ہوتا ہے؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا فرض ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کی عمر چیک کریں۔
- اگر کسی اکاؤنٹ ہولڈر کی عمر 16 سال سے کم ہو تو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو اس کی اکاؤنٹ ایکسیس بند کر دینی چاہیے۔
- پلیٹ فارم یہ چیک کرنے کا بھی پابند ہے کہ نئے اکاؤنٹس کے لیے سائن اپ کرنے والے سب لوگوں کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ ہو۔
- پلیٹ فارم کو بتانا چاہیے کہ وہ عمریں کیسے چیک کر رہے ہیں - انہوں نے اس کے لیے کیا سٹیپس رکھے ہیں، اکاؤنٹ ہولڈرز کو کونسی معلومات دینی پڑتی ہیں اور کیا پلیٹ فارم یہ چیکس کرنے کے لیے کسی اور کمپنی کو استعمال کر رہا ہے۔
- چاہے عمر کے چیک کے بعد ایک کم عمر یوزر کو پہلی بار میں بلاک نہ کیا جائے، اس کے 16 سال کا ہونے سے پہلے کسی بھی وقت اسی کی اکاؤنٹ ایکسیس ختم کیا جا سکتی ہے۔
پلیٹ فارمز نے عمر کے چیکس کے متعلق جو معلومات فراہم کی ہیں، eSafety Guide نے ان معلومات کے لنکس شامل کر دیے ہیں۔
بچوں کے لیے معلومات
اپنی اکاؤنٹ ایکسیس ختم ہو جانے کے لیے تیار رہیں
چاہے اب بھی آپ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہو، 16 سال کا ہونے سے پہلے کسی بھی وقت آپکی اکاؤنٹ ایکسیس ختم ہو سکتی ہے۔
یہاں آپ کو کنیکٹڈ رہنے اور اپنا کانٹینٹ سیو کرنے کے کچھ طریقے بتائے جا رہے ہیں۔
سٹیپ 1
یہ سوچیں کہ کونسی ایپس اور کونسے لوگ آپ کے لیے سب سے زیادہ اہم ہیں۔
اپنے بھروسے کے کسی بڑے سے وہ دوسرے طریقے سیٹ اپ کرنے کے لیے مدد لیں جن سے آپ اپنے دوستوں اور گھر والوں سے کانٹیکٹ میں رہ سکیں۔
اپنے دوستوں اور گھر والوں سے کانٹیکٹ میں رہنے کے یہ طریقے ہو سکتے ہیں:
- آن لائن کانٹیکٹ کی بجائے خود جا کر ان سے زیادہ ملا کریں
- جن لوگوں کو آپ اچھی طرح جانتے ہوں، انہیں اپنا فون نمبر دیں اور ان کا فون نمبر لیں
- سوشل میڈیا کی بجائے دوسری آن لائن سپیسز میں نئے گروپس بنائیں جیسے میسیجنگ ایپس اور گیمز میں۔
سٹیپ 2
پلیٹ فارم آپ کے 16 سال کا ہونے تک آپ کا اکاؤنٹ آف رکھنے کی بجائے، اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ بھی کر سکتا ہے۔ اس لیے سوچ لیں کہ آپ کیا کچھ سیو کرنا چاہتے ہیں۔
یہ سوچیں کہ آپ کونسی چیزیں اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں اور انہیں ڈاؤن لوڈ اور سٹور کرنے کے لیے مدد لیں۔
اس میں آپ کے کانٹیکٹس، فوٹوز، وڈیوز اور میسیجز شامل ہو سکتے ہیں۔
دھوکے بازی (scams) سے خبردار رہیں
وارننگ: دھوکے باز لوگ (scammers) آپ سے عمر کا ثبوت مانگنے کا دھوکا کرتے ہوئے آپ کے پیسے یا پرسنل انفارمیشن ہتھیانے کی کوشش کر سکتے ہیں یا یہ جھوٹ بول سکتے ہیں کہ وہ آپ کے 16 سال سے چھوٹا ہونے کے باوجود آپ کو سوشل میڈیا ایکسیس دے سکتے ہیں۔
رکیں۔ سوچیں۔ چیک کریں۔
- کسی ایسے انسان کو پیسے نہ دیں جو کہتا ہو کہ وہ پیسوں کے بدلے آپ کو 16 سال کا ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر لا سکتا ہے۔
- یہ دھمکی دینے والے کسی انسان کو پیسے نہ دیں کہ اگر آپ نے پیسے نہ دیے یا کوئی اور ڈیمانڈ پوری نہ کی تو وہ آپکی رپورٹ کر دے گا۔
- اپنے پاس ورڈز انہیں نہ دیں۔
- انہیں تصویریں یا پرسنل انفارمیشن نہ بھیجیں۔
- جب تک آپ سورس (سینڈر) کے بارے میں تسّلی نہ کر لیں، لنکس پر کلک نہ کریں اور نہ ہی کوئی اٹیچمنٹس یا ایپس ڈاؤن لوڈ کریں - براؤزر یا ایپ سےسیدھے پلیٹ فارم کے ‘Help’ یا ‘Support’ سیکشن پر جائیں اور دیکھیں کہ پلیٹ فارم سوشل میڈیا پر عمر کی پابندیوں کو کیسے مینیج کر رہا ہے۔
اگر آپ کے ساتھ دھوکا ہو جائے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے
- اپنے بھروسے کے کسی بڑے جیسے اپنی ماں، باپ، ٹیچر، بڑے بھائی یا بہن یا کزن سے مدد مانگیں۔
- آپ مفت اور رازدارانہ مدد دینے والی سروسز میں بھی کسی سے بات کر سکتے ہیں جیسے Kids Helpline (5 سے 25 سال عمر کے لیے، ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے)، Headspace 12) سے 25 سال کے عمر کے لیے)، Beyond Blue (سب عمروں کے لیے، ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے)۔ اگر آپ 16 سال سے چھوٹے ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر ہوں تو آپ کو نہ ڈانٹ پڑے گی اور نہ سزا ملے گی۔
- بچوں کے لیے eSafety کا I need help پیج دیکھیں جہاں بتایا گیا ہے کہ دھمکیوں اور بلنگ جیسے آن لائن مسائل کے لیے کیا کرنا چاہیے۔
- آج کل کے scams کے متعلق اور زیادہ جاننے اور خود کو محفوظ رکھنے کے طریقے سمجھنے کے لیے آسٹریلین گورنمنٹ کی Scamwatch ویب سائیٹ دیکھیں۔
- آپ IDCare نام کی فلاحی تنظیم سے بھی مدد مانگ سکتے ہیں جو آپ کو scams، آئڈنٹیٹی کی چوری اور دوسرے سائبر کرائمز کے بعد سنبھلنے میں مدد دے سکتی ہے۔
کچھ عام scams یہ ہیں جن کے لیے آنکھیں کھلی رکھنی چاہیئں
خود کو کوئی اور ظاہر کرنا
دھوکے باز لوگ ظاہر کر سکتے ہیں کہ وہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لوگ ہیں، یا پلیٹ فارم کے لیے چیکس کرنے والی کوئی کمپنی ہیں، یا گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہیں یا قانون نافذ کرنے والی ایجنسی مثلاً پولیس یا سیکیورٹی سروسز ہیں۔ ہو سکتا ہے، وہ آپ کو جرمانہ ادا کرنے کو کہیں یا آپ کو اس طرح اپنی عمر ثابت کرنے کو کہیں کہ آپ کو ایک لنک پر کلک کرنا ہے، اپنا یوزرنیم یا پاس ورڈ دینا ہے، شناختی کاغذات اپ لوڈ کرنے ہیں یا اپنی وڈیو بھیجنی ہے۔ جو بچے اب بھی سوشل میڈیا پر ہیں، ان کے لیے کوئی جرمانے نہیں ہیں۔ عمر کے چیکس کے متعلق جاننے کے لیے ہمیشہ براؤزر یا ایپ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ‘Help’ یا ‘Support’ سیکشن پر جائیں۔
خریدوفروخت کے دھوکے
دھوکے باز لوگ آپ کو فیک آئی ڈی یا عمر کی ویریفیکیشن رکھنے والے اکاؤنٹ کی ایکسیس دینے کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ دھوکے باز آپ کی پرسنل انفارمیشن لے سکتے ہیں اور آپ کو بتا سکتے ہیں کہ آپ نے انہیں پیسے دینے ہیں یا ان کے لیے کچھ اور کرنا ہے جیسے اپنی ننگی فوٹوز بھیجنی ہیں یا آن لائن سیکس کی حرکتیں کرنی ہیں۔ اس طرح آگے چل کر بلیک میلر آپ کی 'سیکسٹورشن' کر سکتے ہیں یا سیکسوئل ایبیوز کرنے والے لوگ آپ کی 'گرومنگ' کر سکتے ہیں۔
دھوکے سے اکاؤنٹ پر قبضہ
کوئی دھوکے باز سوشل میڈیا پر خود کو آپ کا دوست بتا کر آپ کا فون نمبر مانگ سکتا ہے۔ شاید وہ کہے کہ اس کا فون گم ہو گيا ہے (یا اس کے پاس فون نہیں ہے) اور اسے صرف ایک ویریفکیشن کوڈ منگوانے کے لیے آپ کا نمبر استعمال کرنا ہے۔ پھر وہ دھوکے باز ویریفکیشن کوڈ کو آپ کے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے اور پاس ورڈ بدلنے کے لیے استعمال کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اگر آپ کو اکاؤنٹ کا کنٹرول واپس چاہیے تو اسے پیسے دیں۔
‘Hi, Mum’ والے دھوکے
کوئی دھوکے باز آپ کی امی کو میسیج کرتا ہے جیسے آپ میسیج کر رہے ہوں۔ عام طور پر اس میسیج میں لکھا ہوتا ہے کہ آپ کا فون گم ہو گیا ہے اس لیے آپ کسی اور کا نمبر استعمال کر رہے ہیں۔ پھر وہ دھوکے باز آپ کی امی سے کہتا ہے کہ انہیں آپ کی عمر کی ویریفکیشن کے لیے ایک لنک پر کلک کرنا ہو گا یا آپ کی شناختی انفارمیشن (جیسے پاسپورٹ، عمر کے ثبوت کا کارڈ اور/یا برتھ سرٹیفکیٹ) کی کاپی بھیجنی ہو گی۔
مدد کیسے لی جائے
یہ ضرور یاد رکھیں کہ چاہے آپ کی عمر کچھ بھی ہو، اگر آپ کو آن لائن کوئی نقصان دہ تجربہ ہو تو آپ کو مدد مانگنی چاہیے - چاہے آپ کی عمر 16 سال سے کم ہو اور آپ کے ساتھ برا واقعہ ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہوا ہو جس کے لیے عمر کی پابندیاں ہیں۔ اگر آپ نے اب بھی وہاں اکاؤنٹ رکھا ہوا ہے تو آپ کو نہ ڈانٹ پڑے گی نہ سزا ملے گی۔
اگر آپ آن لائن کسی چیز یا کسی انسان کو ٹھیک سے نہ سمجھ سکیں یا آپ کو سٹریس، پریشر، کنفیوژن، فکر یا خطرے کا احساس ہو تو آپ کے لیے کچھ مشورے یہ ہیں:
- اپنے بھروسے کے کسی بڑے سے بات کریں جیسے:
- ماں، باپ یا آنٹی
- آپ کے کیئرر
- آپ کے ٹیچر
- آپ کے کوچ
- کمیونٹی میں کوئی سپّورٹ پرسن۔
- کسی کاؤنسلنگ اینڈ سپّورٹ سروس سے مدد مانگیں جیسے Kids Helpline (5 سے 25 سال عمر کے لوگوں کے لیے) جس سے آپ 1800 55 1800 پر فون کر کے یا www.kidshelpline.com.au پر جا کر مدد مانگ سکتے ہیں۔ یہ ایک مفت اور رازدارانہ (پرائیویسی رکھنے والی) سروس ہے جس سے ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کانٹیکٹ ہو سکتا ہے۔
- نقصان دہ یا غیر قانونی کانٹینٹ کی رپورٹ کریں جیسے کسی پلیٹ فارم پر فیک تصویریں یا وڈیوز (خاص طور پر سیکسوئل تصویریں یا وڈیوز) نظر آنے پر اُس پلیٹ فارم کو رپورٹ کریں۔ eSafety Guide سارے سٹیپس بتاتی ہے کہ مختلف پلیٹ فارمز، ایپس اور ویب سائیٹس پر نقصان دہ کانٹینٹ کی رپورٹ کیسے کی جائے۔
- اگر پلیٹ فارم مدد نہ کرے تو یہ پتہ کرنے کے لیے کسی سے مدد لیں کہ کیا eSafety.gov.au/report پرeSafety کو رپورٹ کی جا سکتی ہے۔ eSafety سائبربلنگ، بالغوں کی سائبر ایبیوز اور امیجز کے ایبیوز (یعنی ایک انسان کی اجازت کے بغیر اس کی انتہائی پرائیویٹ تصویریں شیئر کرنا یا شیئر کرنے کی دھمکی دینا) اور غیر قانونی اور پابندیوں کے تحت کانٹینٹ کی بھی تفتیش کر سکتا ہے۔
- اپنی پرائیویسی سیٹنگز اور سیفٹی سیٹنگز کو استعمال کر کے ان لوگوں کے کامنٹس میوٹ کر دیں اور ان کے ساتھ کانٹیکٹ کم کر دیں جو آپ پر پریشر ڈالتے ہوں یا آپ کو ڈراتے ہوں - اور آپ پلیٹ فارم کو ان لوگوں کی رپورٹ کرنے کے بعد انہیں بلاک بھی کر سکتے ہیں۔
مزید معلومات
بچوں کے لیے: سوشل میڈیا پر عمر کی پابندیوں سے مجھ پر کیا اثر پڑتا ہے؟
والدین اور نگرانوں کے لیے: سوشل میڈیا پر عمر کی پابندیاں اور آپ کا خاندان
Last updated: 29/07/2026